فیصل آباد لنڈیانوالہ میں باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل، ریٹائرڈ ایس پی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
عالمی خبریں

فیصل آباد لنڈیانوالہ میں باپ بیٹے سمیت تین افراد قتل، ریٹائرڈ ایس پی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

29 April 2026

فیصل آباد کے علاقے لنڈیانوالہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی چوہدری فاروق ہندل، ان کے بھتیجے عثمان احسن عرف شانی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ اور زخمی مظہر اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ ریٹائرڈ ایس پی نے خود کو نامعلوم شخص سے زخمی کروایا تاکہ واقعہ کا رخ تبدیل کیا جا سکے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے یہ کارروائی بابر نامی شخص کی ایما پر کی۔تہرے قتل کے اس واقعہ میں امتیاز، ناصر اور جعفر جاں بحق ہوئے جبکہ مظہر اقبال زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔