فیصل آباد پولیس نے آتش بازی کے سامان کی غیر قانونی فروخت اور ترسیل کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران نیو ٹرک اسٹینڈ کے علاقے سے آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا، جس میں 10 توڑے ماچس پٹاخے شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں غیر قانونی آتش بازی کے کاروبار کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا آتش بازی کے غیر قانونی ذخیرہ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سک