نابالغ سے زیادتی کیس، مدینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار
ٹیکنالوجی

نابالغ سے زیادتی کیس، مدینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار

27 April 2026

 

فیصل آباد مدینہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نابالغ لڑکے سے زیادتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن عدیل اکرم نے ملزمان حسن، عامر سہیل اور تنویر کو حراست میں لیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 15 سالہ ابرہیم کے ساتھ بدفعلی کی، واقعہ کی ویڈیو بنائی اور متاثرہ لڑکے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور متاثرہ بچے کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

 

پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا